Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی گرفت مضبوط، سعود شکیل کی سنچری

سعود نے 181 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔
شائع 25 اکتوبر 2024 03:41pm

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں قومی ٹیم کی گرفت مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

پاکستان کے اس وقت 294 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے آغاز میں اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔

قومی بیٹر سعود شکیل 124 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں انہوں نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی ہے۔ سعود نے 181 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25، سلمان علی آغا 1 ، عامر جمال 14 اور نعمان علی 46 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میں آج کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے، دوسرے روز کا کھیل 10 بجے شروع ہوا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجے شروع ہوا، جبکہ دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجے ہوگا, چائے کا وقفہ 3 بجے ہوگا۔

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی کھلاڑیوں کی تنزلی اورترقی

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

خیال رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

rawalpindi test

Pakistan vs England

third test