لارنس بشنوئی کے بھائی کو پکڑوانے والے کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان
بھارتی جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو گرفتار کروانے میں مدد کرنے والے کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو پکڑنے کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعام کی پیشکش کر رہی ہے۔
بھارتی ذرائع کے دعوے کے مطابق ممبئی کرائم برانچ نے کہا کہ سینئر بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل میں ملوث تین مشتبہ شوٹر انمول بشنوئی کے ساتھ رابطے میں تھے۔
اس میں مزید بتایا گیا کہ شوٹر ماسٹر مائنڈ پروین لونکر سوشل میڈیا ایپلیکیشن اسنیپ چیٹ پر انمول بشنوئی کے ساتھ رابطے میں تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی کا بھائی انمول پر 2022 میں درج این آئی اے کے دو مقدمات میں چارج شیٹ ہے۔ وہ اس سال کے شروع میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پیش آنے والے شوٹنگ کے ایک واقعے کے سلسلے میں بھی مطلوب ہے۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو پکڑوانے والے کے لیے 10 لاکھ روپے کے انعام کی پیشکش کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انمول بشنوئی سیاست دان بابا صدیق کے قتل اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے سمیت کئی سنگین جرائم کے سلسلے میں مطلوب ہے۔
سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے میں اہم ڈرامائی موڑ
مزید برآں انمول بشنوئی کے خلاف جملہ 18 فوجداری مقدمات درج ہیں ، وہ جودھ پور جیل میں اپنی سزا بھی کاٹ چکا ہے اور 7 اکتوبر 2021 کو ضمانت پر رہا ہوا۔
خیال رہے بابا صدیق کو ممبئی کے باندرہ ایسٹ کے نرمل نگر میں ان کے بیٹے کے دفتر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.