Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میک ڈونلڈز کے برگرز میں وائرس کی موجودگی کا پتہ چل گیا

مہلک وائرس سے امریکا کی 10 ریاستوں میں سے کم از کم 49 افراد بیمار ہو چکے ہیں
شائع 25 اکتوبر 2024 09:39am
تصویر بشکریہ : نیویارک ٹائمز
تصویر بشکریہ : نیویارک ٹائمز

امریکا میں میک ڈونلڈز کے مضر صحت ’کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر‘ کھانے سے درجنوں افراد کی صحت خطرے میں پڑ گئی جس کی وجہ مہلک وائرس ’ای کولی‘ بتائی جا رہی ہے۔

خیال رہے میک ڈونلڈز کے کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر سے ای کولی وائرس پھیلنے کے سبب 20 فیصد آؤٹ لیٹس پر سپلائی روک دی گئی تھی۔

اب اس میں معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میک ڈونلڈز فوڈ چین کے آفیشلز کی جانب سے اس حوالے سے اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوڈ چین حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کیلیفورنیا میں واقع ایک پروڈکشن کمپنی نے ’پیاز‘ میک ڈونلڈز کو سپلائی کی تھیں جن کے ذریعے ای کولی وائرس لوگوں میں منتقل ہوگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میک ڈونلڈز سمیت کے ایف سی، پیزا ہٹ، برگرکنگ نامی فوڈ چین نے عارضی طور پر پیاز کو اپنے تمام مینیوز سے ہٹا دیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا کی 10 ریاستوں میں سے کم از کم 49 افراد بیمار ہو چکے ہیں جبکہ ایک شخص برگر کھانے کے بعد ای کولی وائرس کا شکار ہو کر موت کا شکار ہوگیا۔ طبی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کوارٹر پاونڈر ہیمبرگر میں موجود پیاز انفیکشن کی وجہ ہو سکتی ہے۔

ای کولی وائرس کیا ہے؟

ای کولی انسانوں اور حیوانوں کی آنتوں میں پائے جانے والے بیکٹریا کا مجموعہ ہے۔ چند ایک بیکٹریا بے ضرر ہیں تاہم دیگر مہلک بتائے گئے ہیں۔

وبائی شکل اختیار کرنے والے ویریئنٹ میں شِگا ٹاگزن پیدا کرنے والی ای کولی کی سی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو زندگی کیے لیے خطرہ قرار دی گئی ہیں۔

Health Issues

onions

macdonald

E COLI VIRUS