Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیروز خان کی نئی خاندانی تصاویر پر تنازع کھڑا ہوگیا

انہوں نے اپنی پہلی بیوی سیدہ علیزہ سلطان کو طلاق دے دی تھی
شائع 25 اکتوبر 2024 09:36am

فیروز خان کی اپنی نئی بیوی اوربچوں کے ساتھ کچھ نئی تصاویر سامنے آئی ہے، جو انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہیں۔

فیروز خان کا شمار شوبزانڈسٹری کے صف اول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ فیروز خان نےاپنی پہلی بیوی سیدہ علیزہ سلطان کو طلاق دے دی تھی جس کے بعد فیروز خان نے اب دوبارہ شادی کر لی ہے۔ پہلی طلاق پر علیزہ کو فیروز کے مداحوں کی جانب سے بھی نشانہ بنایا گیاتھا یہاں تک کہ انہیں ایک وقت کے بعد اکیلاچھوڑنے کی درخواست کرنی پڑی تھی۔

گلوکارہ ریشما کے لوک گیت کا بھارتی ورژن، عدنان صدیقی نے کھری کھری سنا دی

خوش آئند امریہ ہے کہ دونوں اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں اور وہ اپنے دو بچوں سلطان اور فاطمہ کی مشترکہ پرورش کر رہے ہیں۔

اب اسٹار نے اپنی نئی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ نئی تصاویرشیئر کی ہیں جو انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

انٹرنیٹ پر آنے والی ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت کچھ کہا جارہا ہے اور بہت سے لوگ علیزا سلطان کے ساتھ ہمدردی محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کوئی بھی عورت سگی ماں کی جگہ نہیں لے سکتی ہے۔ کچھ صارف یہ شکایت کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ فیروزخان نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ تو کبھی اس طرح کی تصاویر نہیں لی ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ یہ صرف سوشل میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کا ایک بہانہ ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات