Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بوائے فرینڈ کے حوالے سے وینا ملک کی اوور ایکٹنگ ٹرولنگ کا شکار

وہ جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے والی ہیں
شائع 25 اکتوبر 2024 09:00am

وینا ملک ایک مشہور پاکستانی اداکارہ اورمیزبان ہیں۔ انہوں نے ماڈلنگ کے ذریعے کیریئر کا آغاز کیا۔ اور پھر ڈرامہ انڈسٹری اورمیزبانی میں اپنے قدم جما لیے۔ حال ہی میں انہوں نے ڈسکور پاکستان کے لیے ایک طنزیہ شو اور سفرنامہ کی میزبانی بھی کی۔

آج کل ویناملک کی شہریار چوہدری نام کے ٹک ٹاکر سے دوستی کے کافی چرچے ہیں اور وہ جلد ہی اپنے بوائے فرینڈ شہریار چوہدری سے شادی کرنے والی ہیں جس کے بارے میں وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی معلومات پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

مشی خان کی نامناسب ویڈیوز پر ٹک ٹاکرز پر تنقید

انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کے بارے میں بات کی۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جس نے زندگی کے بارے میں میرا نقطہ نظر تبدیل کیا، اس نے مجھے بالی ووڈ کے پرانے گانوں سے دوبارہ محبت کرنے پر مجبور کیا۔

ویناملک کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف اپنی زندگی میں اس کی موجودگی سے محبت کرتی ہوں. اگرچہ وہ بہت مصروف انسان ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف میری وجہ سے کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ میں وہی کروں گا جو آپ کو خوشی دے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کو انکا یہ انداز پسند نہیں آیا۔ وہ اداکارہ کو انٹرویو میں ان کی حد سے زیادہ اداکاری اور جعلی تاثرات پر ٹرول کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ایک بچے کی طرح برتاؤ کر رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اپنی دوسری تیسری محبت کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے اتنا پرجوش ہونا ان کے لیے مناسب نہیں ہے۔ تقریبا تمام فیس بک صارفین کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ویناملک طلاق یافتہ ہیں اور ان کے اپنے سابقہ شوہر بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دو بچے بھی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات