Aaj News

جمعرات, مارچ 27, 2025  
26 Ramadan 1446  

گھڑی کی سوئیاں ہمیشہ دائیں جانب ہی کیوں گھومتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

جب سورج کئی روشنی میں چھڑی سے وقت کا تعین ہوتا تھا تب سائے کی بائیں سے دائیں حرکت دیکھی جاتی تھی۔
شائع 24 اکتوبر 2024 11:07pm

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ گھڑی کے کانٹے بائیں سے دائیں ہی کیوں حرکت کرتے ہیں؟ جس سمت میں گھڑی کے کانٹے متحرک رہتے ہیں اُسے کلاک وائز کہا جاتا ہے یعنی گھڑی کے مطابق۔ اس کا تعلق وقت کا حساب کتاب رکھنے کی روایت سے ہے۔

ابتدائی گھڑیاں سورج کی حرکت یا سفر کے ذریعے وقت کی پیمائش سے متعلق تھیں۔ ہزاروں سال پہلے لوگ کسی کھلی جگہ ایک چھڑی یا ڈنڈی زمین میں گاڑ دیتے تھے۔ دن گزرنے کے ساتھ ساتھ چھڑی کا سایا بھی دائیں طرف گھومتا جاتا تھا۔

شمالی نصف کرے میں وقت کی پیمائش کا یہی طریقہ رہا ہے۔ چھڑی یا ڈنڈی کے سائے کے ذریعے وقت کی پیمائش کے طریقے کو سن ڈائل کہا جاتا تھا۔ چھڑؑی کے سائے کی یہ حرکت گھڑیوں کی ایجاد سے بہت پہلے کا معاملہ تھا۔ اسی لیے بائیں سے دائیں طرف گھومنے کو آج بھی کلاک وائز کہا جتا ہے۔

انسان چونکہ وقت کو سائے کی بائیں سے دائیں حرکت کو دیکھتا آیا تھا اور اس کا عادی تھا اس لیے جب مشینی گھڑیاں ایجاد کی گئیں تو موجدوں نے فطری طور پر بائیں سے دائیں طرف کی حرکت کا انتخاب کیا۔

بعض مقامات پر ایسی گھڑیاں بھی، محض تنوع کی خاطر، تیار کی گئی ہیں جن میں سیکنڈ اور منٹ کے کانٹے دائیں سے بائیں طرف حرکت کرتے ہیں۔

sundial

timekeeping

left to right

mechanical watches