Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستانی ماڈل کی ’بکنی‘ میں ریمپ واک، ویڈیو پر عوام سیخ پا

لوگوں کی طرف سے شدید تنقید سے گھبراکر روما مائیکل نے نے ویڈیو کلپ اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردیا۔
شائع 24 اکتوبر 2024 09:38pm

معروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ روما مائیکل نے ایک فیشن شو میں ریم پر بکنی پہن کر واک کی اور اس کی ویڈیو بھی پوسٹ کردی تاہم جب غیر معمولی ردِعمل سامنے آیا اور سوشل میڈیا یوزرز کی اکثریت نے اُسے لعنت ملامت کی تو اُس نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔

روما مائیکل کے لیے اپنی ریمپ واک کے ویڈیو کلپ کو ڈیلیٹ کرنا بھی کارگر ثابت ہوا کہ اس صورت میں بھی وہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ کرتی رہی۔

روما مائیکل کامیاب ماڈل اور اداکارہ ہے۔ اس نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری حاصل کی۔ اس نے بکنی پہن کر ریمپ پر واک مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کے ایونٹ میں کی تھی۔

روما مائیکل نے تو اپنا ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم اس کے بہت سے مداحوں نے ویڈیو کلپ محفوظ کرلیا تھا اور سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا۔ سوشل میڈیا یوزرز نے اس پر خاصی تنقید کی اور کہا کہ اُسے اپنے ملک کی ثقافت اور روایات کا احترام کرنا چاہیے تھا۔

روما مائیکل نے کئی اہم برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی ہے۔ وہ فیشن ڈیزائنرز کے لیے بھی ماڈلنگ کرتی رہی ہے۔ اس نے دو فلموں اور تو زندگی ہے اور پیاری نمو سمیت متعدد ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں کام کیا ہے۔

روما مائیکل نے کئی انٹرنیشنل پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ان میں کینز فیشن ویک اور دبئی فیشن ویک جیسے اہم پلیٹ فارمز اور ایونٹ بھی شامل ہیں۔

متھیرا کا شادی کیلئے لڑکی نہ ملنے پر پاکستانی لڑکوں کو اہم مشورہ

روما مائیکل کی بکنی میں ریمپ واک نے بہت سے پاکستانیوں کو مشتعل کردیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصروں میں اس پر شدید تنقید کی۔ اس تنقید سے گھبراکر ہی روما مائیکل نے اپنا ویڈیو کلپ اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کیا۔

SEVERE CRITICISM

ROMA MAICHAEL

RENOWNED MODEL

RAMP WALK IN BIKINI

VIDEO CLIP DELETED