بشریٰ بی بی کی رہائی، بیرسٹر گوہر کی ڈیل کی تردید
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کی وجہ سے ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔ اگر کسی طرح سے ڈیل کرنا ہوتی تو وہ نو ماہ جیل میں نہ رہتیں اور عمران خان پچھلے سولہ ماہ سے جیل میں نہ ہوتے۔ انہوں نے آخری ملاقات میں بھی ہم سے کہا تھا کہ اگر انہیں 100 سال بھی جیل میں رہنا، وہ رہیں گے لیکن وہ کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔
صرف ایک کیس رہ گیا، عنقریب عمران خان بھی جیل سے باہر ہوں گے، شعیب شاہین
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں اس لیے رکھا گیا تھا کہ خان صاحب اور بشریٰ بی بی پر پریشر ڈالا جائے لیکن الحمدللہ وہ سرخرو ہوئے۔
’بشریٰ بی بی کے پشاور جانے سے بزدلی کا پیغام گیا‘، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
انہوں نے کہا کہ ان شااللہ خان صاحب کی بھی رہائی ہوگی اور عدالت کے ذریعے ہی سے ہوگی اور میرٹ پر ہوگی۔ کسی ڈیل کے نتیجے میں کچھ بھی نہیں ہوگا۔ قانون کی پاسداری ہوگی۔
Comments are closed on this story.