’بشریٰ بی بی کے پشاور جانے سے بزدلی کا پیغام گیا‘، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
بانی پی ٹی آئی کی سخت ہدایات تھیں کہ بشریٰ بی بی زمان پارک جائیں، پارٹی رہنما
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی زمان پارک کے بجائے پشاور روانگی کے معاملے پر سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو بشریٰ بی بی کے پشاور جانے پر تشویش ہے۔
ذرائع کے مطابق تین پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے پشاور جانے کا فیصلہ بغیر مشاورت کے ہوا، بانی پی ٹی آئی کی سخت ہدایات تھیں کہ بشریٰ بی بی زمان پارک جائیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی سوچ تھی کہ بشریٰ بی بی زمان پارک جائیں۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بجائے بشریٰ بی بی کے پشاور جانے سے بزدلی کا پیغام گیا ہے۔
bushra bibi
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.