Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل فیض ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں، امریکی سینیٹرز کے خط سے مزید پھنسایا گیا، فیصل ووڈا

26ویں ترمیم کے بعد 27 ویں بھی آئے گی اور 28ویں بھی آئے گی، اب ترامیم آتی رہیں گی، فیصل واوڈا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2024 09:24pm

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی پی ٹی آئی رہنماؤں کے کہنے پر ہی لگائی گئی تھی۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ’ملاقات انہوں (پی ٹی آئی قیادت) نے کرنی ہی نہیوں تھی، کیونکہ یہ جو بین لگایا گیا تھا گورنمنٹ سے یہ پی ٹی آئی کے کہنے پر لگا تھا کہ ہمیں ملاقات کیلئے اجازت نہ دلواؤ، وہ ہم سے پھر کہتا ہے باہر نکلو تو ہمارے لئے مشکل ہوتی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے 62 امریکی سینیٹرز کا خط منگوا کر عمران خان اور اسٹبلشمنٹ میں مزید دوریاں پیدا کردی ہیں، اب یہ فائدے خود لیں گے، انہوں نے عمران خان اور ان کی سیاست کو جہنم کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔

بشریٰ بی بی رہائی کس ڈیل کے تحت ہوئی؟ اس سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کی رہائی ڈیل کے تحت نہیں ہوئی تو بنی گالہ میں ہفتوں سے رنگ و روغن کیسے ہورہا ہے؟ وہاں درخت لگ گئے صاف صفائی ہوگئی۔

تاہم، فیصل واوڈا نے ڈیل کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان رہا نہیں ہو رہے، انہیں مزید آگ میں دھکیل دیا گیا ہے، کسے پتا کہ ان کے خلاف کون سے کیسز اندر پڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) فیض حمید نو مئی اور ارشد شریف کے قتل سمیت کئی چیزیں عمران خان کے سر ڈال رہے ہیں، لیکن ملے گا اس سے انہیں بھی کچھ نہیں کیونکہ فیض حمید کو سزا بھی ہوگی اور کورٹ مارشل بھی ہوگا۔ سوچیں عمران کان کا وزیر مراد سعید ارشد شریف قتل کیس میں کیوں غائب ہے، کیوں اس کی دوسال میں ایک جھلک بھہی سامنے نہیں آئی۔

ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی بات میں نے 26 ویں ترمیم سے پہلے ہی کردی تھی۔ 27 کے بعد مزید 28 اور دیگر ترامیم بھی آئیں گی۔

imran khan

bushra bibi

faisal vavda

26th Constitutional Amendment

27th Constitutional Amendment