بے وفائی کرنے والوں نے ”آشنا“ کی تلاش کیلئے خفیہ کوڈ متعارف کرادیا
اپنے شریک حیات سے بے وفائی کا ارادہ رکھنے والوں نے ”آشنا“ کی تلاش کیلئے ایک خفیہ کوڈ متعارف کرایا ہے۔ لوگوں کو اب ایک خفیہ ساتھی کی تلاش کیلئے پڑوسیوں یا دفتر میں ساتھیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں، اس کیلئے اب سُپر مارکیٹس کا رُخ کرنا ہوگا۔
ایکسٹرا میریٹل ڈیٹنگ سائٹ ”Illicit Encounters“ کے فورم پر اس خفیہ طریقے کا انکشاف کیا گیا۔
ایموشنل ڈیمیج: شوہر کی بے وفائی پر پیسے واپس مانگنے والی خاتون کو ائیر لائن کا طنزیہ جواب وائرل
فورم پر ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ اپنے شریک حیات کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں اور ٹائم پاس کیلئے کسی دوسرے پارٹنر کی تلاش میں ہیں تو سُپر مارکیٹ کا رُخ کریں۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہاں آپ کو اپنی شاپنگ ٹرالی میں کوڈ کے طعر پر ”شملہ مرچ“ رکھنی ہوگی۔ جسے دیکھ کر دوسرے دھوکہ دینے والے یا ممکنہ دھوکے باز سممجھ جائیں گے کہ آپ کو وقت گزاری کیلئے ایک ساتھی کی تلاش ہے۔
لیکن، اگر آپ افیئر نہیں چاہتے ہیں اور واقعی شملہ مرچ خریدنا چاہتے ہیں تو گھبرائیں نہیں، کوئی آپ پر شک اس وقت تک نہیں کرے گا جب تک آپ شملہ مرچ صحیح طریقے سے شاپنگ کارٹ میں نہیں رکھتے۔
کیا آپ کا شوہرکسی اور کی زلفوں کا اسیر ہوچکا ہے؟ جانئے ان 10 اہم علامات سے
اگر آپ اس شرمناک رجحان کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ شملہ مرچ کے تنوں کا رُخ نیچے کی طرف ہو اور مرچوں کی تعداد دو ہو۔
ٹرالی میں اُلٹی مرچیں رکھنے کے بعد آپ کو ”فروزن سیکشن“ کی طرف جانا ہوگا کیونکہ یہ ”میٹ سیکشن“ ملاقات کی جگہ کے طور پر کام کرتا ہے۔
مردوں کے پیروں کے سائز اور بے وفا ہونے کے درمیان دلچسپ تعلق
کچھ لوگوں کو تشویش ہے کہ اس رجحان سے لوگوں کی نظریں اب پہلے سے کہیں زیادہ دوسروں کی ٹرالیوں پر ہوں گی۔
Comments are closed on this story.