Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے ٹیکس ادا نہ کرنیوالے امیر افراد کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیا

حکومت کے پاس اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ یہ زیادہ آمدنی والے افراد اپنی ٹیکس کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے
شائع 24 اکتوبر 2024 07:46pm

نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے ایف بی آر کے ٹیکس سے بچنے والے ایک لاکھ 95 ہزار امیر پاکستانیوں کا پرائیویٹ ڈیٹا شیئر کردیا ہے۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے خصوصی مطالبات پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے امیر افراد کے بارے میں سے ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

اس حوالے سے نادرا نے ایف بی آر کے ساتھ ٹیکس نیٹ سے باہر ایک لاکھ 95 ہزار امیر پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی ملکیت اور لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت ڈیٹا شیئر کیا ہے۔

ایف بی آر ان افراد کو ٹیکس وصولی کے لیے ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ان کا شاہانہ طرز زندگی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کی آمدنی خاصی زیادہ ہے۔

حکومت کے پاس اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ یہ زیادہ آمدنی والے افراد اپنی ٹیکس کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے ہیں۔

اس ماہ کے شروع میں ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا تھا کہ امیر ترین آبادی کا 5 فیصد بھی ٹیکس جمع نہیں کر رہا۔

جولائی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ وہ امیر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لائے۔

NADRA

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax evasion