Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خود کش حملے پر ترکی کا پلٹ وار، دو ملکوں میں فضائی حملے

عراق اور شمالی شام میں 60 افراد ہلاک ہوئے، ترکی فضائیہ نے 47 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شائع 24 اکتوبر 2024 07:19pm

ترکیہ کی فضائیہ نے عراق اور شام میں علیٰحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ان جوابی حملوں میں 60 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا گیا ہے۔

ترک وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کے 47 اہداف تباہ کردیے گئے۔ عراق میں 29 اور شمالی شام میں 18 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے بتایا کہ ترک حملوں میں 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انقرہ سے کچھ فاصلے پر واقع اسلحہ ساز ادارے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ترک وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ یہ خوش کش حملہ کردستان ورکرز پارٹی نے کروایا تھا جو دہشت گرد تنظیم ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے عراق میں پی کے کے اور شمالی شام میں وائے پی جی پر حملے کیے۔

ترک حکام نے بتایا کہ انقرہ سے چالیس کلومیٹر دور ضلع کہرامن کازن میں واقع ٹی اے آئی کے صدر دفتر پر دو مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جنہیں سیکیورٹی فورسز نے پکڑ کر غیر مسلح کیا۔

ترک وزیرِداخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ گزشتہ روز دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں میں ٹی اے آئی کے ملازمین کے علاوہ ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک گارڈ بھی شامل تھا۔ ترک وزیرِدفاع یسار گولر کا کہنا ہے کہ ترک حکومت تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے لیڈر دیولت باہسیلی نے پی کے کے لیڈر عبداللہ اوکلان کی مشروط پیرول پر رہائی کا عندیہ دیا تھا۔ عبداللہ اوکلان نے ایک عشرے تک ترک حکومت کے خلاف علیٰحدگی پسند تحریک کی قیادت کی ہے۔

air strikes

turkiye

PKK HIDEOUTS

IRAN AND NORTHERN SYRIA