Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا کا اکتوبر کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان

جنہیں اکتوبر کے بل موصول ہوگئے انہیں نومبر میں ریلیف ملے گا، نیپرا
شائع 24 اکتوبر 2024 07:16pm

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2024 کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔

سی پی پی اے جی نے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 ستمبر 2024 کوعوامی سماعت کی۔

نیپرا کے مطابق جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا، اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 49 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔

نیپرا کے مطابق اطلاق ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا، اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا۔

nepra

Fuel Surcharge Adjustment