Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی پیک پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں 23 پراجیکٹس میں 1585 چائینیز اور دیگر ممالک کے 97 انجنئیرز اور ورکرز کام کرتے ہیں
شائع 24 اکتوبر 2024 05:35pm

خیبر پختونخوا حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے 8 ہزار 500 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں 23 پراجیکٹس میں 1585 چائینیز اور دیگر ممالک کے 97 انجنئیرز اور ورکرز کام کرتے ہیں۔ ان غیر ملکی انجنئیرز اور ورکرز کی سیکورٹی پر 503 پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں 1882 غیرملکی انجنئیرز اور ورکرز کی سیکورٹی کے لئے 14 قسم کی سیکورٹی کےانتظامات کئے گئے ہیں، پراجیکٹس میں کام کرنے والے ہر ایک غیر ملکی کے لئے مجموعی طور پر 5 سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں، سی پیک کے دونوں پراجیکٹس میں کام کرنے والے ہر چائینیز انجنئیر کی سیکورٹی کے لئے 7 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

خیبر پختونخوا میں سی پیک کے 2، واپڈا کے 4 ، پرو گورنمنٹ کے 9 اور 8 پرائیویٹ پراجیکٹس میں غیر ملکی کام کرتے ہیں۔ ان غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس، ایلیٹ فورس، بی ڈی یو، ایف سی، فرنٹیئر کور اور آرمی کے اہلکار تعینات ہیں۔

سیکورٹی کی سب سے زیادہ تعداد 5 ہزار 185 اہلکار واپڈا پراجیکٹ پر تعینات ہیں۔ سی پیک کے دو پراجیکٹس میں 208 چائینیز کی سیکورٹی کے لئے 1470 اہلکار تعینات ہیں، 8 پرائیویٹ پراجیکٹس میں 10 غیرملکیوں کی سیکورٹی پر 121 پرائیویٹ اہلکار تعینات ہیں۔

CPEC

security

KPK Government