Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 26, 2024  
22 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع، پائلٹ کا کراچی میں لینڈنگ سے انکار

پائلٹ نے کہا میں طیارہ لندن میں اتار لوں گا، پھر اسے افغانستان کی طرف لے گیا
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2024 06:06pm

ہندوستان کے شہر احمد آباد سے لندن جانے والے بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع پر احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا، جس کے بعد طیارہ افغانستان روانہ کردیا گیا۔

احمد آباد سے لندن جانے والے انڈین مسافر طیارے میں بم کی اطلاع کے بعد بھارت میں سراسیمگی پھیل گئی۔

مشکوک گاڑی کی اطلاع، برمنگھم ایئرپورٹ خالی کرالیا گیا

احمد آباد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کراچی ریجن ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا جس کے بعد پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بھارتی کپتان سے ریڈیو کمیونیکیشن کیا۔

بھارتی طیارے کے کپتان نے کہا کہ میں پرواز کو ہینڈل کر لوں گا اور جہاز کو اس کی منزل لندن میں ہی اتاروں گا۔

اس کے بعد کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے اس کو پاکستانی حدود سے گزارا اور طیارہ افغنستان کی جانب چلا گیا۔

پروازوں میں بم کی دھمکیاں، بھارت ایکس اور میٹا پر برس پڑا

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارت کے کئی طیاروں میں بم رکھے جانے کی افواہیں پھیلائی گئی ہیں جس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیاں بھی حرکت میں آئی ہوئی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 95 پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ان میں آکاسا ایئر، انڈیگو، وستارا اور ایئر انڈیا کی پروازیں شامل ہیں۔ بھارت میں 10 دن میں 250 سے زائد پروازوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Bomb Threat

AIR INDIA FLIGHT

Ahmedabad to London Flight