Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور زمانہ ٹی وی سیریل ’ٹارزن‘ کے ہیرو رون ایلی انتقال کرگئے

ان کا انتقال کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوا
شائع 24 اکتوبر 2024 02:22pm

امریکا سے تعلق رکھنے والے اداکار رون ایلی انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔

رون ایلی1960 نے ٹی وی پروگرام میں ’ٹارزن“ کا مشہور کردار ادا کیا تھا ، جو آج تک مقبول رہا ہے۔

مردہ حالت میں پائے گئے برطانوی گلو کارکی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

رون ایلی کا انتقال 29 ستمبر کو کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوا جب کہ اداکار کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی کرسٹن کیسیل ایلی نے سوشل میڈیا پر کی اور لکھا کہ ’دنیا نے اب تک کے سب سے بڑے آدمیوں میں سے ایک اور میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے‘۔

ٹی وی سیریل ٹارزن 1966 سے 1968 تک نشر کیا گیا اور اس میں انہیں کئی مشکلات سے گزرنا پڑا۔ کبھی ان کی ہڈی ٹوٹ گئی تو کبھی جانوروں کا شکار بھی ہونا پڑا۔

اس کے علاوہ اداکار رون ایلی 2001 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر منصف بن گئے اور ناولز بھی لکھے۔

رون ایلی نے 2014 میں ایک ٹیلی ویژن فلم Expecting Amish کے لیے اداکاری میں ایک بزرگ کے کردار سے مختصر واپسی کی ۔ اس کے علاوہ وہ دیگر پروگرامز کے میزبانی بھی کرتے رہے تھے۔

hollywood

lifestyle

شخصیات