Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشی خان کی نامناسب ویڈیوز پر ٹک ٹاکرز پر تنقید

حال ہی میں ٹک ٹاکر کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے
شائع 24 اکتوبر 2024 12:47pm

حال ہی میں ایک ٹک ٹاکر کے بارے میں ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ مناہل ملک ایک مشہور ٹک ٹاکر ہے جس کے فالوورز کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انسٹاگرام پر بھی اس کے تقریبا 2 ملین فالوورز ہیں۔ اس کی مبینہ نامناسب ویڈیوز آن لائن لیک ہو گئیں اور یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے جب کسی ٹک ٹاکر کی نجی ویڈیوز انٹرنیٹ پر سامنے آئیں۔

مشی خان جو کہ سماجی مسائل اور سیاست پر کھل کر رائے کے لئے جانی جاتی ہیں ، نے ان نامناسب ویڈیوز پر ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔

شادی سے متعلق ریحام خان کا ہانیہ عامر کو مشورہ

مشی خان نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشیل اکاونٹ سے ایسے ٹک ٹاکرا کو مخاطب کرتے ہوئے، جن کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگتی ہیں کہا کہ آج مجھے ٹیوٹر ٹرینڈ کو دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو لیک ہوگئیں۔ جس میں وہ اپنے منہ سے کسی کو کہہ رہی ہے کہ اگر تم کہیں اورگئے تو میں اسے وائرل کر دوں گی۔

مشی خان نے کہا کہ ٹک ٹاکرز کو اپنی فیملی اور ماحول کا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ کا اثر لوگ لیتے ہیں اس لیے ورگلٹی کو بند کریں۔ ہمارا معاشرہ پہلے ہی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہے۔ اچھی باتوں کو پروموٹ کریں، اچھے کام کریں۔ اگر کوئی جاتا ہے تو جانے دیں جو آپ کا ہے ہی نہیں اس کو روکنے کا کیا فائدہ۔

entertainment

lifestyle

شخصیات