Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدارتی امیدوار کملاہیرس کی گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی

پولیس نے پچپن سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
شائع 24 اکتوبر 2024 12:07pm

امریکی صدارتی امیدوار کملاہیرس کی گاڑی حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ملواکی کے دورے کے دوران کملاہیرس کے قافلے کے قریب تیز رفتار گاڑی آگئی تھی۔ پچپن سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار شخص نشے میں گاڑی چلا رہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کاملا ہیرس کی جان کو لاحق خطرات دور کرنے میں ناکامی پر امریکا کی خفیہ سروسز کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی کے دورے کے دوران کاملا ہیرس کا کانوائے انٹراسٹیٹ 94 سے گزر رہا تھا کہ غلط سمت سے تیز رفتار گاڑی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے قافلے کی جانب بڑھی۔

Kamala Harris

America