بیوٹی پارلر میں کی جانے والی 5 غلطیاں، انہیں نظر انداز نہ کریں
خواتین اکثر خوبصورتی اور جلد کی دیکھ بھال کے لیے بیوٹی پارلرجاتی ہیں لیکن اگر پارلرمیں کچھ چیزوں کا خیال نہ رکھا جائے تو آپ کی جلد خراب کر کے اس کے مسائل میں اضافہ کرسکتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ اہم چیزیں کیا ہیں۔
ہر عورت اپنی خوبصورتی میں اضافے کا خواب لے کر پارلرکا رخ کرتی ہے تھریڈنگ ہو، فیشل ہو، ویکس ہو، ہیئر کٹ ہو، پیڈی کیور ہو، مینی کیور ہو یا میک اپ، ایسے بہت سے کام ہیں جن کے لیے خواتین پارلرپراعتماد کرتی ہیں۔ لیکن بعض اوقات کچھ چیزوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے وہ اپنی خوبصورتی نہیں بلکہ جلد کے مسائل لے کر گھر پہنچ جاتی ہے۔
بادام اور سونف والے دودھ کے استعمال سے نظر کے چشمے سے چھٹکارہ مل سکتا ہے؟
پارلر میں جان بوجھ کر یا انجانے میں کی جانے والی کچھ غلطیاں آپ کی صحت اور جلد کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اس لیے ان غلطیوں کے بارے میں پہلے سے جان لینا چاہیے جو آپ کے چہرے کی چمک بڑھانے کے بجائے اسے چھین سکتی ہیں۔
استعمال شدہ مصنوعات کی جانچ نہیں کرنا
99% خواتین پارلرمیں استعمال ہونے والی مصنوعات کو چیک نہیں کرتیں۔ ہوسکتا ہے بہت سی خواتین یہ چیک کرتی ہوں کہ کون سی پروڈکٹ جلد پر استعمال ہو رہی ہے لیکن اس کی ایکسپائری ڈیٹ چیک نہیں کرتیں اور یہی غلطی ان کی جلد کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ کئی بار پارلرزمالکان کسی بھی پروڈکٹ کو اس کی ایکسپائری چیک کیے بغیر استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس لیے جب بھی آپ پارلر جائیں، جلد پر استعمال ہونے والی مصنوعات کی ایکسپائری ڈیٹ ضرور دیکھیں۔
استعمال شدہ تولیہ پر توجہ نہ دینا
کئی بار دیکھا گیا ہے کہ پارلر یا سیلون میں تمام گاہکوں کے چہرے، ہاتھ وغیرہ صاف کرنے کے لیے ایک ہی تولیہ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ حفظان صحت کے لحاظ سے اچھا نہیں ہے۔ کچھ خواتین اس کی نشاندہی کرتی ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو ان سب باتوں پر توجہ نہیں دیتی۔ لیکن اس طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ جب بھی آپ پارلر جائیں تو اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے ٹشو پیپر استعمال کرنے کو کہیں۔
ایک برش کا استعمال
دیکھا گیا ہے کہ بہت سے پارلرز میں تمام کسٹمرز کے میک اپ کے لیے ایک ہی برش کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ کچھ پارلروں میں صفائی کے بعد برش کا استعمال حفظان صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے، لیکن کچھ پارلر ایسے ہیں جہاں ان تمام باتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ اگر میک اپ کے لیے ایک ہی برش کے استعمال کی وجہ سے کسی کی جلد میں کوئی مسئلہ ہو تو اس کے جراثیم دوسرے شخص کی جلد میں بھی منتقل ہو سکتے ہیں۔ اس لیے جب بھی آپ میک اپ کے لیے پارلر جائیں تو برش کو صاف کرنے یا تبدیل کرنے کے لیے ضرور کہیں۔
مینی کیور پیڈی کیور کے دوران ہونے والی غلطیاں
جب اکثر خواتین مینی کیور یا پیڈیکیور کے لیے پارلر جاتی ہیں تو وہ پانی، پانی کے ٹب یا اس کے لیے استعمال ہونے والی دیگر مصنوعات کی صفائی پر توجہ نہیں دیتیں۔ اس کی وجہ سے ان کی جلد کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس لیے جب بھی آپ مینی کیور یا پیڈی کیور کے لیے پارلر جائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے لیے استعمال ہونے والا پانی بالکل صاف ہو۔ ٹب صاف ہونا چاہئے، برش بھی صاف یا نیا ہونا چاہئے۔
Comments are closed on this story.