Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

منی بدنام ہوئی آئٹم سانگ پر بھارتی طالبہ کا رقص، تعلیمی ادارے میں تنازع

تازہ بحث میں تعلیمی ادارے کی کارکردگی، طلبا و طالبات کی سرگرمیاں اور ان کے معیار پر بحث چھڑگئی ہے۔
شائع 24 اکتوبر 2024 11:22am

بھارت میں چند ہفتے قبل ڈاکٹروں کی سالانہ کانفرنس کے دوران رقص کی بے ہودہ اور فحش پارٹی پر غم و غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ اب بمبئی کے تعلیمی ادارے میں آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ پر طالبہ کے ڈانس نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) بمبئی میں ایک پارٹی کے دوران طالبہ نے دیگر دوستوں کے ہمراہ منی بدنام ہوئی پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس تازہ بحث میں تعلیمی ادارے کی کارکردگی، طلبا و طالبات کی سرگرمیاں اور ان کے معیار پر بحث چھڑگئی ہے۔

بھارت میں تعلیمی ادارے آئی آئی ٹی کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ بھارت کے ممتاز انجینئرنگ اداروں میں سے ایک کی عکاسی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ لوگ آئی آئی ٹی میں پڑھنے جاتے ہیں، پھر کیا ہو رہا ہے؟“ ایک اور نے اسے صرف ”نامناسب“ کا لیبل لگا دیا۔ ان ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارکردگی آئی آئی ٹی بمبئی جیسے تعلیمی ادارے سے متوقع اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

دوسری جانب، کئی صارفین نے طالبات کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈانس میں کوئی حرج نہیں ہے اور اخلاقی پولیسنگ کی مذمت کی۔ ایک صارف نے پوچھا، ”اصل میں مسئلہ کیا ہے؟“ جبکہ دوسرے نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”یہ صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ آئی آئی ٹینزہر چیز میں اچھے ہیں۔“

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی آئی ٹی بمبئی نے اپنی 2023-24 پلیسمنٹ رپورٹ بھی جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ 25 فیصد طلبہ نے کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ سخت تعلیمی ماحول کے باوجود بعض طلبہ کو محض 4 لاکھ روپے سے کم سالانہ تنخواہ کی پیشکشیں موصول ہوئی تھیں۔

ٰIndia