Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

اپنے گھر کی بالکونی میں یہ چار پودے لگائیں، ڈینگی مچھرنہیں آئیں گے

ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
شائع 24 اکتوبر 2024 10:22am

آج کل مچھروں سے بڑھتی بیماری کے خطرات سے تو ہم سب ہی واقف ہو چکے ہوں گے۔ جس رفتار سے ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہ واقعی انتہائی تشویشناک ہے۔ گھروں میں ان مچھروں کو دور بھگانے کے کئی طریقے آزمانے کے بعد بھی مچھروں کی آمد رکتی نظر نہیں آتی ہے۔

گرچہ بازار میں مچھروں کو بھگانے کی کئی پروڈکٹس دستیاب ہیں۔ جیسے کریمیں، کوائل،مچھر دور بھگانے کی مشینیں لیکن انکے ضمنی اثرات پر بھی اکثر سوالات اٹھتے ہیں۔ ایسے میں مزید فطری طریقے اپنانے کی ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ جیسے گھر کی مناسب صفائی، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنا اور اس کے ساتھ ساتھ گھر کی بالکونی میں کچھ خاص پودوں کا رکھنا بھی شامل ہے۔

دانت نکالتے وقت بچے کو ہونے والی تکلیف سے نجات کے لیےیہ گھریلو ٹوٹکے آزمائیں

جی ہاں آپ کو یہ سن کر یقینا تھوڑی سی حیرت تو ضرورہوئی ہوگی کہ پودے کیسے کام آسکتے ہیں۔ تو آج ہم آپ کو چند ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی موجودگی مچھروں کو بھگا دیتی ہے اور آپ اسے اپنی بالکنی میں با آسانی لگا سکتے ہیں۔

لیمن گراس پلانٹ

یہ پودا اپنی دلفریب خوشبو کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ مچھروں کو دور رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

لیمن گراس پلانٹ کو مچھر دور بھگانے والی کئی پروڈکٹس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ مچھروں کو ان کی بو انتہائی ناگوار گزرتی ہے اور وہ اس کی بو سے دور بھاگتے ہیں۔ اس لیے یہ آپکی بالکونی کے لیے بہترین پودا بن سکتا ہے۔

میری گولڈ پلانٹ

ایسے پودے سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کی بالکونی کو بھی خوبصورت بنائے اور مچھر بھی بھگائے۔

دراصل مچھروں کو میری گولڈ پلانٹ سے الرجی ہوتی ہے اورنہ صرف مچھر بلکہ دیگر چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے بھی ایسے گھروں سے دور رہتے ہیں۔

لیوینڈر پلانٹ

لیوینڈر پلانٹ کی خوشبو دماغ کو سکون پہنچاتی ہے وہیں مچھروں کو مارنے کے لیے بھی بہترین ہے۔ اس کا استعمال مچھروں کو مارنے والی کئی مصنوعات میں کیا جاتا ہے۔ اپنی بالکونی میں اس کے پودے لگائیں یہ قدرتی خوشبو والا روم فریشنر آپ کے گھر کو بھی خوشبودار بنائے گا اور ان خطرناک مچھروں کو بھی گھر سے دور رکھے گا۔

پودینہ کاپودا

آپ نے سینکڑوں بار پودینے کی چٹنی کا مزہ اٹھایا ہو گا۔ آپ کو اس کے ذائقے کے ساتھ ساتھ اس کی خوشبو بھی اچھی لگتی ہوگی۔ اگر آپ اس کا پودا بالکونی میں لگائیں گے تو آپکو روزانہ مزیدار چٹنی بھی ملے گی اور مچھر بھی دور رہیں گے۔ تو پھر انتظار کس بات کا ہے۔ آج ہی اپنے گھر میں پودینے کا پودا لگائیں اور اس کے فائدے اٹھائیں۔