Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی کرن اوجلہ اور کرن جوہر کے ساتھ کام کے خواہشمند

کرن اوجلہ اور کرن جوہر نے ان کے گانے کی تعریف کی تھی
شائع 24 اکتوبر 2024 09:32am

چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت یافتہ گلوگار اور ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں۔ ان کے گانے’بدو بدی ’نے انہیں راتوں رات سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت بنادیا۔ اس گانےکو 28 ملین بار دیکھا گیا تھا تاہم کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے اسے یوٹیوب نے ہٹا دیا تھا۔

آج کل چاہت فتح علی خان ایک بار پھر نئے مقبول گانے توبہ توبہ کی کاپی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ چاہت فتح علی خان نے مشہور بالی وڈ گانے توبہ توبہ کی کاپی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی ۔ کرن اوجلہ اور کرن جوہر نے ان کے گانے کی تعریف کی او اس پراپنے رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی نازیبا ویڈیوز لیک، سوشل میڈیا اسٹار کا ردعمل آگیا

حال ہی میں چاہت فتح علی نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر کرن اوجلہ اور کرن جوہر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کرن اوجلہ اور کرن جوہر دونوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے گلوکار نے کہا، میں کرن اوجلہ کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پیارے اشارے کے جواب میں بھی آپ کو پیار دوں گا۔ میں آپ کے ساتھ ایک ڈوئٹ کرنا پسند کروں گا. میں کرن جوہر کی تعریف کے لئے ان کا بھی شکر گزارہوں جنہوں نے میرے ٹیلنٹ کو سراہا، میں اپنی تعریف سن کرتین راتوں تک سو نہیں سکا کہ آپ نے میرے کام کو نوٹ کیا اور اس کی تعریف کی۔

entertainment

lifestyle

شخصیات