Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان سے بھتہ مانگنے والا شخص پکڑا گیا

ممبئی پولیس کو پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن سے دھمکی آمیز پیغام ملا تھا
شائع 24 اکتوبر 2024 08:48am

ممبئی پولیس بالی ووڈ ادا کار سلمان خان کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے اور 5 کروڑ روپے کے بھتہ مانگنے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اب اسے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ ممبئی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ورلی کی پولیس نے جمشید پور سے ایک شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کو تفتیش کےلیے ممبئی لایا جائے گا تاہم ابھی پولیس کی ایک ٹیم کو گوہاٹی بھیجا گیا ہے۔

چلبل پانڈے کی دوبارہ انٹری پہلے سے زیادہ دلچسپ ہوگی؟

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس کو پولیس کی واٹس ایپ ہیلپ لائن سے ایک دھمکی آمیز پیغام ملا تھا جس میں سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا گیا تھا اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں دھمکی دی گئی تھی کہ بصورت دیگر سلمان خان کا انجام بابا صدیقی سے بھی بددتر کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیغام موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام جھارکنڈ کے ایک نمبر سے بھیجا گیا تھا۔ پولیس نے لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں وہاں روانہ کر دی تھیں۔

Salman Khan

lifestyle

شخصیات