Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں جگہ ختم، پی ٹی آئی کے 250 گرفتار کارکنان اٹک جیل منتقل

گرفتار کارکنان میں 5 خواتین بھی شامل ہیں
شائع 23 اکتوبر 2024 10:07pm

احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 240 تحریک انصاف کے کارکنان کو اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احتجاجی مقدمات میں 235 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل لایا گیا تھا، لیکن جیل میں مزید گنجائش نہ ہونے پر قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت کوئی زیر سماعت قیدی نہیں ہے، قیدیوں کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

adiala jail

attock jail