ترکیہ کی سرکاری ایرو اسپیس انڈسٹریز پر خود کش حملہ، 4 افراد جاں بحق 14 زخمی
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے نواح میں ایئر اسپیس انڈسٹریز کی عمارت کے سامنے خودکش دھماکے میں 4 افراد کاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔
ترک وزارتِ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے اڑالیا اور دوسرے نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ خاتون سمیت تین حملہ آوروں نے کیا۔
ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ ترکیہ میں حملہ ”پی کے کے“ دہشتگردوں نے کیا۔
فورسز اور حملہ آور کے درمیان کچھ دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ترکیہ کے وزیرِداخلہ علی یارلیکایا کا کہنا ہے کہ ترک ایرو اسپیس اور دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی TUSAS کی عمارت کے باہر یہ واردات ہوئی۔
حملے کانشانہ بننے والی یہ کمپنی بیرکتار ڈرون بنانے کے لیے مشہور ہے اور ترکیہ کا پہلا لڑاکا طیارہ کان بھی اسی کمپنی کی پیداوار ہے۔
ایوی ایشن کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پرخودکش حملے میں چار افراد جاں بحق اور چودہ زخمی ہوئے۔ یہ فیکٹری انقرہ سے 40 کلومیٹر دور ہے۔
حبر ترکی ٹی وی نے بتایا کہ کمپلیکس کے باہر ایک زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ آور کتنے تھے۔ این ٹی وی نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کے بعد کمپنی کے ملازمین کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچادیا گیا۔
ترک میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ TUSAS کا شمار ترکیہ میں دفاعی ساز و سامان اور ہتھیار کرنے والے اہم اداروں میں ہوتا ہے۔ سرکاری بیانات کے مطابق اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا ہے۔
Comments are closed on this story.