مشکوک گاڑی کی اطلاع، برمنگھم ایئرپورٹ خالی کرالیا گیا
برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر ایک مشکوک گاڑی کی اطلاع کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
بدھ کو برمنگھم ائیرپورٹ پر اچانک ایمرجنسی صورتحال پیدا ہوگئی، سینکڑوں لوگوں کو ہوائی اڈے سے نکل جانے کے لیے کہا گیا، کیونکہ پولیس اس واقعے سے نمٹ رہی ہے۔
برمنگھ ایئرپورٹ برطانیہ کا ساتواں بڑا ہوائی اڈہ ہے۔
آج دوپہر پرواز کرنے والے مسافروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ ہوائی اڈے پر کارروائیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک مشکوک گاڑی کی اطلاع کے بعد برمنگھم ایئرپورٹ کو فی الحال خالی کرایا جا رہا ہے۔ یہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک احتیاطی اقدام ہے۔‘
ٹرانسپورٹ فار ویسٹ مڈلینڈز نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کی بسیں فی الحال ہوائی اڈے پر نہیں رک رہی ہیں، جو شہر کے مشرقی جانب واقع ہے۔
اپریل میں پیش آنے والے واقعے کے بعد رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب ہوائی اڈے کو خالی کرایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.