Aaj News

بدھ, اکتوبر 23, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی: بیمار بیٹی کے علاج کیلئے بیوی کے زیورات بیچنے والا نوجوان ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 104 ہوگئی
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2024 06:54pm
Another sad incident of robbery in Karachi - Aaj News

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے احسن آباد کے قریب مجبوری میں بیوی کے زیورات بیچ کر واپس آںے والے نوجوان کو ڈکیتوں نے مار ڈالا۔

ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق فرحان خان نامی نوجوان مالی مشکلات کا شکار تھا۔

مردان: 2 خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

منگل کی شام احسن آباد کی ویران سڑک پر بے یارو مددگار مارے جانے والے فرحان کے گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

مقتول فرحان خان میڈیسن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اورایک کم عمر بیٹی کا باپ تھا۔ بیٹی بیماری ہوئی تو فرحان کچھ عرصے سے سخت مالی مشکلات کا شکار ہوگیا۔

کراچی میں پکوان سینٹرز سے بھتہ وصولی کا ملزم گرفتار، حیرت انگیز انکشافاف

ورثاء کہتے ہیں کہ فرحان بیمار بیٹی کے علاج کیلئے بیوی کے زیورات بیچنے کے بعد رقم لے کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے قتل کیا اور رقم چھین لی۔

فرحان کے اہل خانہ نے حکام بالا سے شکوہ بھی کیا کہ نہ تو پولیس نے ان سے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی واقعے کی کوئی تحقیقات شروع ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے۔

Karachi Crime

Karachi Street Crimes