Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یحییٰ سنوار کے بعد حماس کی قیادت کون کرے گا؟ اعلان کردیا گیا

دوحہ میں قائم پانچ رکنی خصوصی کمیٹی کو حماس کی سربراہی کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان
شائع 23 اکتوبر 2024 05:44pm

گزشتہ ہفتے یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد حماس کی سربراہی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا گیا ہے۔ فی الحال سربراہی کسی فرد کو نہ سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ کسی کو سربراہ بنایا ہی نہیں جائے گا۔

گزشتہ جولائی میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے بعد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جو کمیٹی بنائی گئی تھی وہ اب مارچ تک حماس کی سربراہ ہوگی۔

حماس کے ذرائع نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لڑائی کے دوران اور کسی بھی دوسری صورتِ حال میں یہ خصوصی کمیٹی ہی سربراہ کا منصب سنبھالے گی اور تمام اہم فیصلے کرے گی۔

حماس اور حزب اللہ کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قیادت کا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے علاوہ متعدد اہم کمانڈرز بھی شہید کردیے گئے ہیں۔ ایسے میں یہ سوال بہت اہم ہے کہ اب یہ ملیشیا چلائی جیسے جائے گی۔

رواں ہفتے کے آغاز پر ذرائع نے بتایا تھا کہ حماس کی سربراہی ایک خصوصی بورڈ یا کمیٹی کو سونپی جانے والی ہے۔ اب وہ منزل آیا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے حماس میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اعلان دو ایک دن میں متوقع ہے۔

جس کمیٹی کو حماس کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی جانی ہے اس کے پانچ ارکان ہیں۔ یہ کمیٹی اگست میں تشکیل دی گئی تھی۔

Hamas

WHO TO LEAD

NONE

COMMITTEE TO LEAD

DOHA BASED SETUP