Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں، شرجیل انعام میمن
شائع 23 اکتوبر 2024 04:32pm

نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس اب نہیں چلیں گی، سندھ حکومت نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے کے خلاف کارروائی ہوگی، حکومت سندھ عوامی خدمات کی فراہمی کےلئےپرعزم ہے۔

شرجیم میمن نے ہدایات جاری کیں کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیکس ادائیگی اور نمبر پلیٹس کی چیکنگ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں، نقد ڈیلنگ ختم ہونے سے عوام کو بہترین سہولت ملے گی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا، حکومت سندھ کے ویژن کے تحت ٹیکس ادائیگی کا نظام مزید آسان ہو جائے گا۔

صوبائی وزیر نے فنڈ ریزنگ کے لئے پریمئیم اور پرسنلائزڈ نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کے لئے رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پریمئم اور پرسنل نمبر پلیٹس کی آن لائن نیلامی کو مزید تیز کرنے کے لئے مہم چلائی جائے۔

Sharjeel Memon

Private Vehicles

Government Number Plates