چھبیس ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بھی چیلنج
عدالت میں ایڈووکیٹ محمد شاہد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی
چھبیس ویں آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔
عدالت میں ایڈووکیٹ محمد شاہد کی جانب سے درخواست دائر کی گئی. درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، سماعت سے روکنا عدلیہ کی خود مختاری میں رکاوٹ ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیصلے کی قدغن عدالت کی خود مختاری میں رکاوٹ ہے، چیف الیکشن کمشنرکی نیاکمشنر تعینات ہونے تک توسیع غیر جمہوری عمل اور آئین کے منافی ہے۔
درخواست گزار نے ترمیمی ایکٹ 2024 کی 18,17,18,14,13,10.9.8,7 اور 22 کو ماورائے دستور قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.