Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپانی لڑکے نے شاہ رخ کی نقل کردی، ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل

پوری دنیا میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں
شائع 23 اکتوبر 2024 02:49pm

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مداح پائے جاتے ہیں۔ عرب ممالک سمیت کئی دوسرے ملکوں بھی شاہ رخ کی فلموں کے ڈبنگ ورژن بڑے پیمانے پر دیکھے جاتے ہیں۔ انہی مداحوں میں جاپان کے لوگ بھی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسے ہی جاپانی لڑکے کی ایک مضحکہ خیز ویڈیو منطر عام پر آئی ہے۔ جس میں یہ جاپانی لڑکا مزاحیہ انداز میں شاہ رخ کی نقل اتار رہا ہے۔

ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگوں کے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع وہ چکا ہے کہ شاہ رخ کے مداح پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین جاپانی لڑکے کی شاہ رخ کے انداز کو کاپی کرنے کے اسٹائل کو دیکھ کر جہاں حیران ہیں وہیں اس کی تعریف کر ر ہے ہیں کہ شاید کبھی اس نے کبھی شاہ رخ کو جاپانی زبان میں بات کرتے ہوئے دیکھا ہو گا۔ ویڈیو میں لڑکا شاہ رخ کی فلم ’چنئی ایکسپریس‘کا ڈائیلاگ اپنے انداز میں بول رہا ہے۔

entertainment

lifestyle

ٰIndia