Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں گھر سے خاتون اور دو بچوں کی لاشیں برآمد

ممکنہ طور پر خاندان کو زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس
شائع 23 اکتوبر 2024 02:27pm

پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں ایک گھر سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق خاندان کو زہر دے کر مارا گیا ہے، مرنے والوں میں ایک خاتون اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ یہ واقعہ علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑانے کا باعث بنا ہے۔

پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

پاکستان