Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

آج کل کی لڑکیاں زبان دراز جبکہ مرد گالم کلوچ کرتے ہیں ، اسما عباس

انہوں نےایک شو میں نوجوان نسل کے آج کے مسائل پر کھل کربات کی
شائع 23 اکتوبر 2024 12:54pm

اسما عباس ایک شاندار پاکستانی اداکارہ ہیں جو مقبول ڈراموں میں اپنی شانداراداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کامیاب شادی کے لیے نوجوان نسل کو اہم مشورے دیے ہیں۔

انہوں نےحال ہی میں ایک یو ٹیوب شو میں شرکت کی جہاں اپنی بیٹی زارا نور، والدین اور شوہر سمیت نوجوان نسل کے آج کے مسائل پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں جعلی دوستیوں کا راج ہے اور ان کی بیٹی زارا کو بھی ایسی دوستیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا مگر اب اسے سمجھ آگئی ہے کہ فیملی ہی سب کچھ ہوتی ہے اوراب وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنی فیملی کو دیتی ہے۔

ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا ہے اور نہ صرف مجھے بلکہ میرے والدین کو بھی اپنے والدین کی طرح گھر میں جگہ دی۔

انہوں نے نوجوان نسل کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے شریک حیات میں اچھی عادات کو تلاش کریں۔ کیونکہ کوئی بھی انسان پر فیکٹ نہیں ہوتا ہے۔ اس لیے ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی باتوں کو برداشت کرنا چاہیے۔

اگر چھوٹی چھوٹی برائیوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے تو ممکن ہے کہ اگلا اس سے بھی بدتر ہو، پھر کیا کریں گے؟ اس طرح تو زندگی خراب ہو جائے گی، اگر آپ کا لائف پارٹنر برداشت کے قابل ہے تو گھر خراب کرنے کی بجائے اسے برداشت کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبان بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں انہیں چاہیے کہ بات بات پر غصہ کرنے، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اورمیٹھے انداز میں منوائیں، ہمارے زمانے میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ صبر و تحمل کے ساتھ میٹھے انداز میں اپنی تمام خواہشات منوا لیتی تھیں، اس زمانے میں پہلے سوچتے تھے، پھر بولتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے، مار پیٹ کرتے ہیں، جو لڑکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں یہاں حدود طے کریں، اگر شوہر گالم گلوچ کرتا ہے اور تشدد کرتا ہے تو پھر گزارا نہیں ہو سکتا۔ وہ کوئی فیصلہ کرے اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات