گلوکارہ ریشما کے لوک گیت کا بھارتی ورژن، عدنان صدیقی نے کھری کھری سنا دی
کریتی سینن کی آنے والی نیٹ فلکس فلم دو پتی کے لیے حال ہی میں گانے ’اکھیاں دے کول‘ کا نیا ورژن ریلیز کیا گیا ہے، جو مرحومہ پاکستانی گلوکارہ ریشما کے مشہور لوک گیت کا جدید انداز ہے۔ تاہم، اس گانے کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اس گانے کو ’ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف‘ قرار دیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھاہے کہ،
تقلید چاپلوسی ہو سکتی ہے، لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو پھاڑنا ہو۔ براہ کرم ریشما جی اوران کی لگیسی کا کچھ احترام کریں۔ ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ حکم دیتی ہے، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے۔
متھیرا شادیوں کو کاروباری سودے بنانے والوں پر برس پڑیں
اس بیان پر دیگر صارفین نے بھی حمایت کا اظہار کیا، ایک نے لکھا، ”یہ کہنے کے لیے آپ کا شکریہ، ریشما جی کے لیجنڈ کو عزت دینے کا کتنا فحش طریقہ ہے۔“
گلوکارہ ریشما نے کئی مشہور گانے گائے، جن میں ’دم دم مست قلندر‘، ’ہے او ربا نہیں لگا دل میرا‘، اور ’لمبی جدائی‘ شامل ہیں۔ انہوں نے موسیقار خان محمد اورنغمہ نگارصحرائی گورداس پوری کی اصل کمپوزیشن میں ایک روح پروررابطہ شامل کیا تھا۔
یہ گانا پہلی بار 1973 کے ہندی سنیما کی رومانٹک فلم بوبی میں راج کپور نے شامل کیا تھا، جسے لتا منگیشکر نے گایا۔ بعد میں، کئی موسیقاروں نے اس کا دوبارہ استعمال کیا، جن میں پاکستانی نغمہ نگار قرۃ العین بلوچ بھی شامل ہیں۔
کریتی سینن کی دو پتی کے لیے اس گانے کو میوزک کمپوزر تنشک باغچی نے دوبارہ بنایا ہے، جسے شلپا راؤ نے گایا ہے اور کوثر منیر نے لکھا ہے.
کریتی سینن کی ڈبل رول والی فلم ’دو پٹی‘ 25 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔ فلم میں کاجول، تنوی اعظمی اور برجندر کالا بھی شامل ہیں۔ یہ کریتی سینن کی فلم پروڈکشن میں پہلی فلم ہے۔
Comments are closed on this story.