Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقربا پروری کے الزام پر کاجول سیخ پا

ان کی موجودہ شناخت ان کے خاندان یا اقربا پروری کا نتیجہ نہیں ہے
شائع 23 اکتوبر 2024 10:57am

اگرچہ کاجول کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے۔ ان کے والدین تنوجا اور شومو مکھرجی شوبز کے معروف اداکار ہیں لیکن انہوں نے 1992 میں اپنی پہلی فلم ’بےخودی‘ کے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

آخر کار انہوں نے باکس آفس پر کامیاب فلم بازیگر میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد سے وہ کئی ایوارڈ یافتہ فلموں کا حصہ رہیں۔ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ ان کی موجودہ شناخت ان کے خاندان یا اقربا پروری کا نتیجہ نہیں ہے۔ بلکہ اس مقام تک پہنچنے کا سہرا ان کے خود کےسرہے۔

ارپیتا نے اپنے بھائی سلمان خان کا تحفہ 22 کروڑ میں فروخت کردیا

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ان کی محنت نے ان کی خاندانی وراثت کو چار چاند لگا دیے۔ دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی اداکارہ نے کہا ، اس کا کریڈٹ صرف خاندانی نسب کو نہیں دیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس میں ان کی محنت بھی کار فرما رہی ہے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ کاجول نے یہ بھی کہا کہ شرمیلا ٹیگور اور نرگس جیسی مشہور اداکارائیں اس لئے کامیاب نہیں ہوتی ہیں کہ ان کا کوئی فلمی بیک گراونڈ ہے بلکہ وہ اپنی سخت محنت کی وجہ سے کامیاب ہوتی ہیں۔

کاجول نے خود کی دیکھ بھال کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اپنے لئے وقت نکالنا عیش و آرام نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے۔ یہ سوچ آپ کوخود کی قدر کو تسلیم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

واضح رہے کہ کاجول ششانک چترویدی کی آنے والی رومانٹک تھرلر فلم میں کریتی سینن اور شہیر شیخ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات