Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زیر تعمیر رہائشی عمارت گرنے کی ویڈیو دیکھ کر انجینئرز حیران

بنگلورو میں بارش کے دوران کے عمارت ایسے گری جیسے کوئی کروٹ لے رہا ہو
شائع 23 اکتوبر 2024 10:15am
—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے کی ویڈیو دیکھ کر شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے انجینئرز حیران رہے گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں بارش جاری تھی کہ ایک ساتھ والی بلڈنگ میں نصب سی سی ٹی وی کمرے نے زیر تعمیر عمارت کے گرنے کے لمحات کو قید کرلیا۔ واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شعبہ تعمیرات سے تعلق رکھنے والے انجینئرز کے مطابق عمارت ایسے گری ہے جیسے کوئی کروٹ لے رہا ہو، اس میں کوئی شک نہیں کہ عمارت گرنے کی بنیادی وجہ ناقص خام مال ہے اور انجینئرز کی بے شمار غلطیوں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’عمارت کے پلرز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کسی چھوٹے درخت کے تنے ہوں‘۔

حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ شہر کے ہینور علاقے میں پیش آیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی دو ریسکیو وینیں تعینات کی گئیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ ریسکیو آپریشن دیگر ایجنسیوں کی مدد سے مربوط کوششوں میں کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹھیکیدار نے بتایا کہ عمارت گرنے کے وقت اس میں 20 مزدور تھے، جن میں ٹائل ورکرز، کنکریٹ ورکرز اور پلمبر شامل تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تہہ خانے کمزور تھا جس کی وجہ سے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے وقت عمارت کے اندر کل 21 مزدور موجود تھے اور ان میں سے ایک کی موت ہوگئی۔

world

ٰIndia