Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلیپ کمار سے طلاق کے بعد اسما کیوں بیرون ملک جانے پرمجبور ہوئیں؟

دلیپ کمار نے سائرہ بانوکو بتائے بغیر اسمانامی خاتون سے شادی کرنے کا اعتراف کیا تھا
اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2024 10:32am

دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے 16 سال بعد ایک اور شادی کی تھی جب انہوں نے اسمارحمان نامی خاتون سے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم یہ شادی زیادہ دیرنہیں چل سکی لیکن اسما کو دلیپ کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اسما پرمیڈیا کی جانب سے متعدد بے بنیاد الزامات بھی عائد کیے گئے۔ ان کے ارد گرد کا ماحول اتنا تنگ کر دیا گیا کہ آخر کاروہ ان سب سے بچنے کے لئے کینیڈا چلی گئی ، لیکن وہاں بھی انہیں پرائیویسی نہ مل سکی جس نےانہیں شدید پریشانی میں مبتلا کردیا۔

کینیڈا کے شہر وینکوور سے 1983 میں یوٹیوب چینل آئی ٹی ایم بی شوز کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک انٹرویو میں اسما نے انکشاف کیا کہ دلیپ کمار سے شادی ناکام ہونے کے بعد وہ وینکوور منتقل ہو گئیں۔ جب ان سے ان کی زندگی میں مسلسل مداخلت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بے بس محسوس کرتی ہیں۔

مجھے بھی یہ پسند نہیں ہے لیکن کوئی اس کے بارے میں کیا کر سکتا ہے؟ ہندوستان میں میڈیا میری زندگی کا پیچھا کر رہا تھا تو میں نے سوچا کہ وینکوور میں میرے لیے ماحول زیادہ پرامن ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں وہاں پرائیویسی کی مکمل کمی ہوتی ہے۔ جومجھے واقعی پسند نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا۔

اسما نے کینیڈا منتقل ہونے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ یہاں میری فیملی رہتی ہے اس لیے میں یہاں جانا چاہتی تھی۔ دوسرے یہ کہ میڈیا کی وجہ سے مجھے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ میں صرف اس سے دور جانا چاہتی تھی لیکن میں ایسا نہیں کر سکی۔

اسما نے دعویٰ کیا کہ دلیپ کمار کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ من گھڑت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ، لوگ جو چاہتے ہیں لکھتے ہیں وہ صرف جگہ بھرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے بارے میں جو کچھ لکھا گیا تھا اس میں سے 95 فیصد جھوٹی خبریں تھیں۔ ان کے او دلیپ کے درمیان نجی بات چیت کو کوئی نہیں جان سکتا تھا۔

دو لوگوں کے درمیان جو بات چیت ہوتی ہے، جو ذاتی اور نجی نوعیت کی ہوتی ہے، ان کے بارے میں کوئی کیسے جان سکتا ہے؟ لیکن ان لوگوں کا مقصد صرف اور صرف کہانیاں بنانا ہوتا ہے۔ اسما نے کہا۔

ایشوریا جیسا جیون ساتھی ملنے پرخود کوخوش قسمت سمجھتا ہوں، ابھیشیک بچن

دلیپ کمار نے اپنی یادداشت میں اپنی پہلی بیوی سائرہ کو بتائے بغیر اسمانامی خاتون سے شادی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سائرہ کو جو تکلیف پہنچائی اوراس کے مجھ پر قائم غیرمتزلزل اعتماد کو کبھی نہیں بھول سکتا اور نہ ہی خود کو معاف کر سکتا ہوں۔ اسما کو طلاق دینے کے بعد انہوں نے سائرہ کے ساتھ مصالحت کی کوشش کی۔

جب میں نے سنگین غلطی کا اعتراف کیا تو سائرہ میرے ساتھ کھڑی رہیں۔ میں نے ان سے کہا کہ وہ مناسب قانونی طریقہ کار کے ذریعے غلطی کو درست کرنے اور ہماری سولہ سال کی شادی کے تقدس کو بحال کرنے کے لیے مجھے کچھ وقت دیں۔ میں نے سائرہ سے درخواست کی کہ وہ مجھے یہ سب حل کرنے کے لئے کچھ وقت دیں۔دلیپ کمار نے واضح کیا۔

دلیپ کمار سائرہ بانوکے ساتھ 2021 تک اپنی موت تک شادی کے بندھن میں بندھے رہے۔

Bollywood

Dilip Kumar

entertainment

lifestyle