Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

باباصدیق کی موت پرغمگین سلمان خان کو ٹوٹے رشتے یاد آگئے

وہ ان دنوں بگ باس سیزن 18 کی میزبانی کررہے ہیں
شائع 23 اکتوبر 2024 09:06am

آج کل سلمان خان کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اپنے ہوئے رشتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غلطی تھی کہ کوئی رشتہ بن نہ سکا۔

سلمان خان اپنے تعلقات کو لے کر خبروں میں کافی ان رہے ہیں۔ ان کا نام کئی ادا کاروں کے ساتھ جڑنے کے باوجود وہ تاحال سنگل ہیں۔ جس میں سنگیتا بجلانی، سومی علی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کے نام قابل ذکر ہیں۔ اب سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ رشتوں کی ناکامی میں خود کو ذمہ دارٹہرا رہے ہیں۔

گینگسٹر لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پرایک کروڑ کا انعام دینے کا اعلان

ویڈیو میں سلمان خان کہتےہوئے نظرآرہے ہیں کہ یہ ان کی غلطی ہے کہ ان کے کئی رشتے ٹوٹ چکے ہیں۔ کیونکہ جب پہلی بار کوئی لڑکی زندگی سے جاتی ہے تو لگتا ہے کہ یہ اس کی غلطی ہے۔ جب دوسرا رشتہ جاتا ہے تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ بھی اس کا ہی قصور ہے، تیسرے رشتے کے جانے پر بھی آپ کو اسی کا قصور نظر آتا ہے۔ لیکن جب چوتھی بار ایسا ہوتو پھرلگتا ہے کہ یہ ان کی نہیں بلکہ آپ کی غلطی ہے یا یہ میرا خوف ہے کہ میں ہی انہیں کوئی خوشی دینے کے قابل نہیں ہوں۔

خیال رہے کہ سلمان خان کو جان سے ماردینے کی دھمکیوں اور انکے قریبی ساتھی بابا صدیقی کے قتل کےکے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزیداضافہ کر دیا گیاہے۔ اداکار کے گھر والے بھی ان کو لے کر کافی پریشان ہیں اوریہ بھی کہا جارہا ہےکہ سلمان خان کی جہاں بھی شوٹنگ ہوتی ہے وہاں سیکیوٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔

سلمان خان ان دنوں بگ باس سیزن 18 کی میزبانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’سکندر‘ میں بھی نظر آئیں گے جو 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کریں گی۔ دونوں ایک ساتھ پہلی مرتبہ کسی فلم میں کام کر رہے ہیں۔

Salman Khan

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات