حزب اللہ کی حسن نصر اللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق
ہاشم صفی الدین کو3 ہفتے قبل بیروت میں نشانہ بنایا گیا تھا، اسرائیل
اسرائیل نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کردیا ہے۔ لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیل کے مطابق ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، اکتوبر کے شروع میں بھی اسرائیل نے انہیں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
واضح رہے کہ ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔
اسرائیل نے ان کی شہادت کی تصدیق ایسے وقت میں کی جب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل میں موجود ہیں اور یرغمالیوں کی رہائی سمیت غزہ جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کریں گے۔
Hamas Leader
Israeli attacks in Gaza
مقبول ترین
Comments are closed on this story.