Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم حکومت مخالف سیاسی تحریک شروع کر رہے ہیں، اسد قیصر

ہماری جدوجہد مسلسل جاری ہے، ناکامی نہیں کہا جاسکتا،اسد قیصر
شائع 22 اکتوبر 2024 10:46pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری میٹنگز ہو رہی ہیں، ہم پورا شیڈول بنائیں گے کہ تحریک کیسے چلانی ہے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں اور کہاں انہیں ٹھیک کرنا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوز انسائٹ وِد عامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور سیاسی جماعت صرف جدوجہد کرسکتی ہے آواز اٹھاسکتی ہے، وہ جنگجو نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ریاست فاشسٹ ہوجاتی ہے، طاقت کا ناجائز استعمال کرتی ہے اور اپنے ریسورسز کو ایک سیاسی جماعت کو خراب کرنے اور ملک کو اپنے من پسند طریقے سے چلانے کیلئے استعمال کرتی ہے، تو پھر اس کے خلاف جدوجہد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم تحریک چلائیں گے، وکلا برادری کا ری ایکشن بھی دیکھیں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی انگیج کریں گے اور ساتھ ساتھ کوشش کریں گے کہ اسے وسیع تر بنائیں اور پورے پاکستان میں یہ تحریک ہو۔ ہم اس تحریک کو عدلیہ کی آزادی کیلئے آگے بڑھائیں گے۔

Asad Qaiser