Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارپیتا نے اپنے بھائی سلمان خان کا تحفہ 22 کروڑ میں فروخت کردیا

سلمان خان نے یہ تحفہ ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر آیوش شرما کو 2017 میں دیا تھا
شائع 22 اکتوبر 2024 09:25pm

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی بہن ارپیتا خان نے مبینہ طور پر بھائی کی جانب سے تحفے میں دیا گیا اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا مہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان، سہیل اور ارباز خان کی گود لی گئی بہن ارپیتا خان کا یہ لگژری اپارٹمنٹ 2017 میں خریدا گیا تھا، جوکہ ممبئی کے پوش علاقے میں فلائنگ کارپٹ بلڈنگ میں واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق 2017 میں اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ 2500 مربع فٹ کا یہ اپارٹمنٹ نہ صرف بہت شاندار اور بڑا ہے بلکہ اس میں 1600 مربع فٹ کا ایک وسیع ٹیرس بھی شامل ہے۔

اس کے ساتھ ہی اپارٹمنٹ کے پاس نو گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت بھی موجود تھی۔

مختلف رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے یہ فلیٹ ارپیتا خان شرما اور ان کے شوہر آیوش شرما کو تحفے میں دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ارپیتا خان نے اپنا عالیشان اپارٹمنٹ Shivaya Cinewise Pvt Ltd کو فروخت کیا ہےاور یہ معاہدہ 10 اکتوبر 2024 کو مکمل ہوا۔

بتایا جارہا ہے کہ اس اعلیٰ درجے کی پراپرٹی کے باضابطہ لین دین کے لیے خریدار کو رجسٹریشن کی مد میں 30 ہزار روپے اور 1 اعشاریہ 32 کروڑ روپے اضافی اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں خرچ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ یہ پراپرٹی ممبئی کے ایک اہم علاقے میں واقع ہے، جو پالی ہل، باندرہ بینڈ اسٹینڈ، کارٹر روڈ اور جم خانہ کلب کے قریب ہے۔

اس علاقے میں بالی ووڈ کے کچھ بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، ریکھا، رنبیر کپور اور نصیرالدین شاہ بھی رہائش پذیر ہیں۔

Salman Khan

arpita khan

Apartment Sold