Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک لاکھ سے زائد افراد ڈی چوک پر احتجاج میں ساتھ دیں تو خان رہا ہوجائے گا، شیر افضل مروت

ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا جس کے شروع یا ختم ہونے میں میری مشاورت نہیں، شیر افضل مروت
شائع 22 اکتوبر 2024 07:52pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اگر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی میرے ساتھ ڈی چوک پر احتجاج کیلئے نکلیں تو عمران خان کو رہا ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

شیر افضل مروت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نو مئی سے لے کر آج تک مار کھانے میں ہماری کافی تربیت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہنا چاہتا ہوں کہ احتجاج کو احتجاج کمیٹی کے حوالے کیا جائے اس کیلئے آپ سب مل کر آواز اٹھائیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں خود ایسے کسی احتجاج کا حصہ نہیں بننا چاہوں گا جس میں مجھے یقین ہی نہ ہو کہ احتجاج شروع اور ختم ہونے میں ہماری مشاورت ہوگی یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر احتجاج احتجاج کمیٹی کی وساطت سے ہوا تو میں آُ کے بیچ میں ہوں گا۔

Sher Afzal Marwat