ویڈیو گیمز، دماغ کو جوان رکھنے کا نیا راز
نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ویڈیو گیمز کھیلنے سے آپ کا دماغ زیادہ جوان رہتا ہے لیکن ورزش کا ایسا اثر نہیں ہوتا۔
برطانوی اخبار ”ٹیلی گراف“ کے مطابق یہ تحقیق 1000 افراد پر کی گئی جنہوں نے ہر ہفتے کتنی دیر تک گیمز کھیلتے ہیں اور ان کے طرز زندگی کے بارے میں سوال نامے بھرے۔
نتائج کے مطابق وہ لوگ جو باقاعدگی سے ویڈیو گیمز جیسے ”فیفا“، ”گرانڈ تھیفٹ آٹو“ اور ”مائن کرافٹ“ کھیلتے ہیں ان کی دماغی صلاحیتیں تقریباً 10 سال چھوٹے فرد کی طرح ہوتی ہیں۔ ان کی یادداشت، توجہ اور سوچنے کی مہارتوں میں بہتری دیکھی گئی۔
اس کے برعکس وہ لوگ جو ورزش کرتے ہیں اور ہفتہ وار 150 منٹ کی تجویز کردہ مدت پر عمل کرتے ہیں ان میں ایسی کوئی دماغی بہتری نہیں دیکھی گئی۔
یہ نتائج عام خیال کے برعکس ہیں جس میں کہا جاتا ہے کہ ورزش سے دماغی صلاحیتیں بہتر ہو سکتی ہیں۔
تحقیق کے مصنف پروفیسر ایڈریان اووین جو کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے نیوروسائنٹسٹ ہیں کا کہنا تھا، ’جو لوگ ہفتے میں 5 گھنٹے یا اس سے زیادہ ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں ان کی دماغی اور ادراکی صلاحیتیں تقریباً 13.7 سال چھوٹے لوگوں جیسی ہوتی ہیں۔‘
لیکن جو افراد کم وقت یعنی 5 گھنٹے سے کم کھیلتے ہیں ان کی دماغی صلاحیتیں تقریباً 5.2 سال چھوٹے فرد جیسی ہوتی ہیں۔
تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز توجہ، بصری مہارت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں۔
Comments are closed on this story.