قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹبل سمیت 29 اہلکار برطرف
برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 3 سال سے زائد اور 3 سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل
کوئٹہ محکمہ پولیس کی جانب سے 1 لیڈی کانسٹبل سمیت 29 اہلکاروں کو پولیس قواعد کی خلاف ورزی پر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق برطرف اہلکاروں نے پولیس کے بنیادی کورس کے لئے پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب رپورٹ نہ کرکے پولیس قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔
ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس کے احکام پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 3 سال سے زائد اور 3 سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔
police officials dismissed
مقبول ترین
Comments are closed on this story.