Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشوریا جیسا جیون ساتھی ملنے پرخود کوخوش قسمت سمجھتا ہوں، ابھیشیک بچن

دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں تاحال زیر گردش ہیں
شائع 22 اکتوبر 2024 03:14pm

بالی ووڈ کی فیوریٹ سپراسٹارجوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں تاحال زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے آئے دن کوئی نہ کوئی خبر سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہے۔

آج کل ابھیشیک بچن کی ایک پرانی ویڈیووائرل ہورہی ہے۔ یہ ویڈیو 2022 کی ہے ۔ اسوقت بھی ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں زور پکڑ رہی تھیں۔

روہت شیٹی نے کراچی میں گلاب جامن کا ٹھیلا لگا لیا؟

اس انٹرویو میں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے دکھائی دیتےہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ایشوریا رائےمجھے ہمیشہ ذہنی اور جذباتی طور پر سپورٹ کرتی ہے۔ وہ اس لحاظ سے بے مثال ہے اور میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔

ابھیشیک نے مزید کہا تھا کہ ایشوریا جیسے جیون ساتھی کے ہونے کا ایک بڑا فائدہ یہی ہے کہ وہ میرے کام کی نوعیت کو سمجھتی ہیں۔ انہیں اس انڈسٹڑی میں کام کرنے کا مجھ سے زیادہ تجربہ ہے۔ اس لیے اس کی باریکیاں اور تقاضے بھی جانتی ہیں۔

ابھیشیک بچن کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ شوٹنگ سے تھک ہار کر گھر آتے ہیں اور آپ کا دن اچھا نہ گذرا ہوتو یہ احساس سکون بخشتا ہے کہ گھر میں کوئی ہے جو آپ کی کیفیت کو سمجھ سکتا ہے۔

انہوں نے ایشوریا رائے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی کے مشکل لمحات کوجس طرح خوبصورتی سے گذارے وہ یقینا حیران کن ہے۔ ایشوریا رائے ایک باہمت اوربہادرعورت ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan