Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

میا خلیفہ کی عمر درازی کیلئے ورت رکھنے والے بزرگ شہری کی ویڈیو پر ہنگامہ

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین طیش میں آگئے
شائع 22 اکتوبر 2024 03:26pm
تصویر بشکریہ نیوز 18
تصویر بشکریہ نیوز 18

بھارت میں منائے جانے والی ہندو رسم کروا چوتھ خطرناک حد تک شدت اختیار کرگئی۔

سوشل میڈیا پر کروا چوتھ منانے والے ایک بزرگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس نے بھارتی صارفین کو آگ بگولہ کر دیا تو بہت سے صارفین کیلیے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگئی۔

بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک میں بروز اتوار 20 اکتوبر کو کروا چوتھ کا ہندو تہوار منایا گیا، اس دن خواتین اپنے شوہروں کی لمبی صحت منداور طویل زندگی کے لیے ورت رکھتی ہیں اور چاند نظر آنے کے بعد شام کو ورت توڑ دیتی ہیں۔

میا خلیفہ کی دولت: پلاسٹک سرجری سے لے کر کاروباری امپائر تک

وہیں انڈیا میں ایک بزرگ نے غیر اخلاقی فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ کیلیے کروا چوتھ کا ورت رکھ کر صارفین کو صدمے میں ڈال دیا جس کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

کہرام مچاتی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک بزرگ شخص گھر کی چھت پر روایتی تھالی کو چھلنی اور مٹی کے چراغ سے پکڑے ہوئے ہیں جیسا کہ ہندو خواتین رسم کو انجام دیتی ہیں۔

پھر معمول کی رسم ادا کرتے ہوئے بزرگ آدمی ’چھلنی‘ کے ذریعے چاند کو دیکھتا ہے اور پھر وہی چھلنی دیوار پر لگی میا خلیفہ کی تصویر کے سامنے کرلیتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے دیکھنے کو ملے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ بہت ڈراونا ہے، ایک برزگ شخص نے میا خلیفہ کے لیے ورت رکھ لیا، یہ دنیا میں کیا کیا ہورہا ہے۔

Mia Khalifa

Picture

karwa chauth

indian ritual

elderly man

performed karwa chauth