Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست خارج کرنے کا تحریر فیصلہ جاری کردیا
شائع 22 اکتوبر 2024 02:13pm

اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر کردہ درخواست سپریم کورٹ کی جانب سے خارج کردی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست خارج کرنے کا تحریر فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل حامد خان پیش ہوئے، انہوں نے آگاہ کیا انہیں درخواست واپس لینے کی ہدایات ملی ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ 16 ستمبر کو دائر درخواست پر رجسٹرار آفس نے 8 اعتراضات بھی داخل کیے تھے، عابد زبیری نے درخواست واپس لیے جانے کی استدعا کی تصدیق کی۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی تھیں۔

Supreme Court of Pakistan

Appeal

26th Constitutional Amendment