Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہنوئی کو جان سے مارنے کا پچھتاوا، کلفٹن تھانے میں ملزم کی خودکشی

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کلفٹن تھانے پہنچ کر لاک اپ کا جائزہ لیا
شائع 22 اکتوبر 2024 02:10pm

کراچی میں کلفٹن تھانے کے لاک اپ میں قتل کے ملزم خلیل نے خودکشی کرلی۔

پولیس کےمطابق گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر دلبرداشتہ ہوکرخود کو پھندا لگا لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کلفٹن تھانے پہنچ کر لاک اپ کا جائزہ لیا.

پولیس کے مطابق متوفی نے باتھ روم کے اندر جاکر پردے کا ایک ٹکڑا کاٹا، کپڑے کی رسی بنا کرباتھ روم کی کھڑکی سےخود کو پھندا لگایا۔

پولیس کے مطابق ملزم خلیل کو گزشتہ روز شیریں جناح سے گرفتار کیا تھا، خلیل نے جھگڑے کے دوران بہنوئی ممتاز کو مکا مارا تھا، مکا لگنے سے ممتاززمین پرگرا،اسپتال پہنچ کردم توڑ گیا تھا۔

پولیس کے مطابق آج ملزم کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کرنا تھا، خلیل کے بہنوئی ممتاز کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا، گرفتار ملزم اپنے عمل پر نہایت پشیمان تھا۔

police

Sindh Police