Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

واشنگٹن: 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا

کم عمر لڑکے نے گھر میں فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو ہلاک کیا
شائع 22 اکتوبر 2024 01:41pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

ریاست واشنگٹن کے علاقے فال سٹی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کو ایک گھر سے فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق، اس واقعے میں کم عمر لڑکے نے گھر میں فائرنگ کر کے 3 بچوں سمیت 2 افراد کو ہلاک کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کم عمر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، لیکن ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

امریکہ میں کم عمری کے جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ مقامی کمیونٹی میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اور لوگ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

America